امریکن باسکٹ بال،انڈیانا پیسرز نے نیویارک نکس کو شکست دیدی

American Basket Ball

American Basket Ball

نیویارک (جیوڈیسک)امریکن باسکٹ بال ایسٹرن کانفرنس سیمی فائنل سیریز میں انڈیانا پیسرز نے نیویارک نکس کو شاندار مقابلے کے بعد شکست دیدی۔نیویارک میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں انڈیانا کی ٹیم نے میزبان نیکس کو پچانوے کے مقابلے میں ایک سو دو پوائنٹس سے ہرایا۔

تھرڈ کوارٹر تک پیسرز کو آٹھ پوائنٹس کی برتری رہی،چوتھے کوارٹر میں میزبان نیویارک نے مزاحمت کی لیکن پیسرز کی جانب سے اینتھنی نے لگاتار چھ پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کو نمایاں برتری دلائی جو کامیابی کا سبب بنی۔میچ میں ایوڈ نے بیس اور پال جارج نے انیس پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔