میامی (جیوڈیسک) امریکن باسکٹ بال ایسو سی ایشن چیمپئن شپ میں میامی ہیٹ کی ٹیم نے فائنلز میں ہونیوالی اپنی شکست کا بدلہ چکا دیا، سین انٹونیو سپرز کو مات دیکر چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونیوالے باسکٹ بال کے اہم میچ میں میزبان اور سپرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
جس میں میامی نے سپرز کو اٹھاسی کے مقابلے میں پچانوے پوائنٹس سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے سٹار کھلاڑی لیبرون جیمز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ میں سب سے زیادہ سینتیس پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی میامی کی ٹیم کو چیمپئن شپ کے دوسرے ٹائٹل کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔