امریکن باسکٹ بال، میامی ہیٹ کی سپرز کو شکست

American Basketball

American Basketball

میامی (جیوڈیسک) امریکن باسکٹ بال ایسوسی ایشن فائنلز میں میامی ہیٹ نے سپرز کو شکست دیدی۔ فلوریڈا کے شہر میامی میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

تیسرے کوارٹرز تک مقابلہ برابر رہا۔ چوتھے کوارٹرز میں سپرز کے کھلاڑیوں نے مزاحمت دکھائی اور میزبان ٹیم پر تین پوائنٹس کی برتری حاصل کی لیکن میچ کے اختتام تک میامی نے برتری ختم کرکے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا تا۔

ہم میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ میزبان میامی نے دلچسپ مقابلے میں ایک پوائنٹ کی برتری سے کامیابی اپنے نام کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیبورن جیمز نے سب سے زیادہ بتیس پوائنٹس سکور کیے۔