امریکن باسکٹ بال،نیویارک نکس نے پیسرز کو شکست دیدی

American Basketball

American Basketball

نیویارک (جیوڈیسک)امریکی نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں نیویارک نکس نے پیسرزکو شکست دے دی۔امریکا میں کھیلے گئے میچ میں نیویارک نکس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد10پوا نٹس کی برتری کے ساتھ پیسرزکو شکست دی۔

فاتح ٹیم نے75 کے مقابلے میں85 پوائنٹس کے ساتھ جیت اپنے نام کی۔نکس کی جانب سےآر جے سمتھ نے13 پوائنٹس سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقنی بنایا۔ اس فتح کے ساتھ نیویارک نکس کی پوانٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مزید مستحکم ہو گئی ہے۔