امریکن باسٹ بال، سین انٹونیو سپرز نے میامی ہیٹ کو ہرا دیا

American Baseball

American Baseball

میامی (جیوڈیسک) امریکن نیشنل باسکٹ بال فائنلز میں سین انٹونیو سپرز کی ٹیم نے میامی ہیٹ کے خلاف شاندار مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کر لی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

فرسٹ کوارٹر تک مقابلہ برابر رہا۔ دوسرے کوارٹر میں سپرز کے کھلاڑیوں کی مزاحمت کام کر کیحریف ٹیم پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ تھرڈ اور فورتھ کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں سپرز نے میزبان میامی کو اٹھاسی کے مقابلے میں بانوے پوائنٹس سے مات دی، فاتح ٹیم کے کھلاڑی ٹونی پارکر نے سب سے زیادہ اکیس پوائنٹس سکور کیے۔