اوہائیو (جیوڈیسک) امریکہ میں نئے سال کے پہلے روز پیدا ہونیوالے بچے فٹبال ٹیم کے مداح بن گئے۔
امریکی ریاست اوہائیو میں نئے سال پر پیدا ہونے والے بچوں کو دنیا میں آنے پر انوکھے طریقے سے خوش آمدید کیا گیا۔
شیر خوار بچوں کے والدین جو ”بک آئیز“ فٹبال ٹیم کے بہت بڑے مداح ہیں، انہوں نے آنیوالے نئے مہمانوں کو بھی فٹبال ٹیم کا مداح بنا دیا۔
ننھے پھولوں کو فٹبال ٹیم کے پرنٹ کئے گئے کمبلوں سے لپیٹا گیا۔ یہی نہیں شیر خوار بچوں کو فٹبال کے نام کی ٹوپیاں پہنا کر حقیقی مداح بنایا گیا۔ اس منفرد انداز پر بچوں کے والدین بہت خوش نظر آئے۔