امریکی باکس آفس پر ون ڈائریکشن، دِس از اس کا راج

Hollywood

Hollywood

ہالی وڈ (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر اس بار راج رہا ون ڈائریکشن، دِس از اس کا۔ برطانوی پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کی گمنامی سے شہرت کے سفر پر بنی فلم ون ڈائریکشن، دِس اِز اس نے ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی امریکی باکس آفس پر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔اس بار دوسرے نمبر پر رہی امریکی صدور کی خدمت کرنے والے وائٹ ہاوس کے ملازم کی کہانی، لی ڈینئیلز، دا بٹلر۔

فاریسٹ ویٹاکر اور اوپرا ونفری کی جاندار اداکاری سے سجی اس فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ 47 لاکھ ڈالر کمائے۔ یہ فلم مجموعی طور پر اب تک سات کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔امریکی باکس آفس پر اس بار تیسرے نمبر پر آئی وی آر دا ملرز۔ ایک اسمگلر کی منشیات بارڈر پار لے جانے کے لیے انوکھی کوششوں پر بنی اس کامیڈی فلم نے اس بار ایک کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ وی آر دا ملرز اب تک 11 کروڑ ڈالر کا بز نس کر چکی ہے۔