امریکی باکس آفس پر اس ہفتے سپرہیروز کا راج رہا

Guardian Of The Galaxy

Guardian Of The Galaxy

ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے بھی سپر ہیروز کا راج رہا۔دی گارڈینز آف گلیکسی اس ہفتے 1 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر ہے۔نارتھ امریکن باکس آفس پر مارول کامکس کے سپر ہیروز پر مبنی فلم the guardians of galaxy اور مقبول کارٹون کرداروں سے سجی فلم ننجا ٹرٹلز میں سخت مقابلہ جاری رہا۔

اس ہفتے کے اختتام پر the guardians of galaxy ایک کروڑ 63 لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔فلم میں انسانوں اور ایلینز کی کہانی دکھائی گئی ہے۔جس میں مشہور کامکس سوپر ہیروز کائنات کے دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ننجا ٹرٹلز پرمبنی فلم ’’ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز‘‘1 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی۔فلم میں پیزا کے شوقین چاروں ننجا ٹرٹلز نیویارک میں برائی کے خاتمے میں مصروف ہیں اور انھیں ساتھ حاصل ہے ایک نیوز رپورٹر کا جس کا کردار معروف ہالی وڈ اداکارہ میگن فاکس Megan Fox نبھا رہی ہیں۔

تیسرے نمبر فلم If I Stay رہی۔If I Stay نامی ناول پر مبنی ڈرامائی فلم نے اس ہفتے 93 لاکھ ڈالر سمیٹے۔