نیویارک (جیوڈیسک) امریکی باکس آفس پر بچوں میں مقبول لیگو کھلونوں پر بنائی گئی انیمیٹڈ فلم ” دی لیگو مووی “ کا راج رہا۔ لیگو بلاکس سے بنے کرداروں کے گرد گھومتی یہ فلم تین کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر رہی۔
فلم کی کہانی لیگو کنسٹرکشن ٹوائز کی ہے جہاں لیگو یونیورسٹی کے باسی ایک عام لیگو کردار کو ماسٹر بلڈر سمجھتے ہوئے اسے دشمن کیخلاف اپنا نجات دہندہ سمجھنے لگتے ہیں۔ دوسرے نمبر پر ایکشن تھرلر فلم ڈیز ٹو کل کل رہی۔
فلم ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آفات سے جڑی سنسنی خیز فلم پومپئی رہی۔ فلم نے باکس آفس پر ایک کروڑ ڈالر بٹورے۔