فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں برگر پر بحث اس قدر شدت اختیار کرگئی کہ چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کی جان ہی لے لی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص چلا کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کےمطابق قاتل کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی اور والدہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تاہم واپسی پر بھائی نے چیز برگر پر اس کو تنگ کیا جس پر بحث ہوئی اور اس نے اپنے بھائی کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔