برلن (جیوڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خبررساں ادارے کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی شہریوں کی اکثریت کو اس بات پر بھی اعتماد نہیں ہے۔
کہ عراق اور افغانستان میں حقیقی معنوں میں کوئی جمہوری حکومت قائم ہو سکے گی۔ کوئی 78 فیصد امریکی افغانستان اور 80 فیصد امریکی عراق میں جمہوری حکومت کے قیام کے امکان کو رد کرتے ہیں۔ تا ہم 70 فیصد امریکیوں نے عراق سے 2011 اور اس سال افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کی حمایت کی ہے۔
ان دونوں ہی ممالک میں امریکا نے یہ کہہ کر وہاں جنگ شروع کی تھی کہ جمہوری حکومتوں کو قائم کیا جا سکے ، لیکن ان دونوں ممالک میں امریکی مقاصد ناکامی سے دوچار ہیں۔ جب کہ عراق اور افغانستان کے مستقبل کو کمزور قیادت ، کمزور اداروں ، بغاوت، نسلی تنازعات اور انتہا پسند تحریکوں سے بھی خطرات لاحق ہیں۔