امریکی شہر فلے ڈیلفیا میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک

Philadelphia

Philadelphia

نیو یارک (جیوڈیسک) غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے فلے ڈیلفیا میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کے بعد مبینہ حملہ آور نے ایک گھر میں پناہ لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے خصوصی دستوں نے حملہ آور کو پکڑنے کے لیے گھر کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا سابق فوجی ہے۔