نیویارک (جیوڈیسک) دوامریکی کوہ پیماؤں نے مشکل ترین عمودی چٹان سر کرکے تایخ رقم کردی۔
ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایل کیپٹن نامی یہ عمودی چٹان سر کی 36 سالہ کالڈول اور 30 سالہ جاج سن نے اور حیرت انگیز بات یہ ہے انہوں نے انیس دن میں تین ہزار فٹ اونچی عمودی چٹان سر کرنے کیلیے صرف ہاتھوں ،پیروں اور رسیوں کا استعمال کیا۔ یہ خطرناک ایڈونچر وہاں موجود تقریبا دو سو افراد نے دیکھا اور کوہ پیماؤں کی بہادری کو خوب داد دی۔