امریکی کمپنیوں کے سی ای او اور عام ملازمین کی تنخواہ میں فرق

Salary

Salary

بوسٹن (جیوڈیسک) امریکی بزنس اسکول کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی کمپنیوں کے سی ای او، عام ملازمین کی بہ نسبت ساڑھے تین سو گنا زیادہ کماتے ہیں۔ ہارورڈ بزنس اسکول کی حالیہ تحقیق کے مطابق امریکی شہریوں کا خیال ہے۔

کہ ایک کمپنی کا سی ای او کمپنی کے عام ملازم کے مقابلہ میں تیس گنا زیادہ کماتا ہے لیکن تحقیقی بتاتی ہے کہ ایک سی ای او کی تنخواہ ایک ملازم سے ساڑھے تین سو گنا زیادہ ہوتی ہے۔

امریکی کمپنیوں کے 500 سی ای او سالانہ بارہ ملین ڈالر کماتے ہیں۔ دنیا بھر سے متعلق کی گئی تحقیق کے مطابق، سوئٹز رلینڈ کے سی ای اوز کی تنخواہ، ملازمین سے 148 گنا زیادہ ، جرمنی میں 147 گنا جبکہ اسپین کے سی ای اوز کی تنخواہ 127 گنا زیادہ ہے۔