لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے اعلیٰ ترین انٹیلی جنس اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکا کی بڑی کمپنیاں داعش جیسے دہشتگردوں کے لیے کمانڈاینڈ کنٹرول نیٹ ورکس کاکام کر رہی ہیں۔
برطانیہ کے گورنمنٹ کمیونی کیشن ہیڈکوارٹر کے نئے ڈائریکٹر رابرٹ ہینی گن نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف ممالک سے شام اور عراق جاکر لڑنے والے انتہاپسندانٹرنیٹ کواپنی اشتہاری مہم، مخالفین کو دھمکانے اور انتہا پسندی کا پرچار کرنے کے لیے استعمال کر رہےہیں۔
ساتھ ہی دہشتگردوں کو ان خفیہ معلومات سے بھی فائدہ پہنچاہے جو امریکی کنٹریکٹر ایڈورڈاسنوڈن نے ظاہر کر دی تھیں۔ ہینی گن نے کمپنیوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پرائیویسی اور سیکیورٹی میں توازن پیداکریں ورنہ خونریزی بڑھنے کااندیشہ ہے۔