امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی کا یویو تیار کرڈالا

YOYO

YOYO

نیویارک (جیوڈیسک) ویسے تو یو یو بچوں کے کھیلنے کی چیز ہے جسے ہوا میں گھماتے ہوئے مختلف ٹرِ کس پیش کی جاتی ہیں لیکن ایک امریکی کمپنی نے تو کمال ہی کر ڈالا۔

جی ہاں امریکہ کی ایک پینٹ بنانے والی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا لکڑی کا یویو تیار کر ڈالا ہے جس کا وزن تین سو ستر پائونڈ سے زیادہ ہے۔

اس بھاری بھرکم یویو کو اٹھانے اور ہوا میں گھمانا بھی کوئی بچوں کا کھیل نہیں بلکہ اسے ہوا میں سو فٹ تک اچھالنے کے لئے چار ٹن وزنی کرین کا سہارا لیا گیا۔