امریکی خلا باز خلائی سٹیشن سے صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرینگے
Posted on November 8, 2016 By Mohammad Waseem سائنس اور ٹیکنالوجی, معلومات
Shane Kimbrough
عالمی خلائی سٹیشن پر موجود امریکا کے خلاباز شین کمبروگ بھی امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے لیے سترہ ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی سٹیشن سے کل براہ راست ووٹ کاسٹ ہوگا۔
الیکشن حکام ایک ای میل کریں گے اور خلا میں موجود شین کمبروگ اسے پر کرکے واپس بھیجیں گے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق دو ہزار چار کے صدارتی انتخاب میں عالمی خلائی سٹیشن سے پہلی بار ووٹ ایک امریکی خلاباز لی روئے نے کاسٹ کیا تھا۔
Shane Kimbrough