امریکی عدالت نے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کو مجرم قرار دے دیا

America

America

ورجینا (جیوڈیسک) الیگزینڈریا میں جیوری نے متفقہ طور پر عدالت کے جج کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور اسکے خلاف لگائے گئے تمام الزامات میں مجرم قرار دے دیا۔

ایجنٹ اسٹرلنگ پر الزام تھا کہ اس نے جیمز ریزن کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف منصوبے سے آگاہ کیا تھا۔

ایجنٹ نے رپورٹر ریزن کو 2003 میں منصوبے سے آگاہ کیا تھا۔ اسکے خلاف مقدمے کی کارروائی کئی برس التوا کا شکار رہی کیونکہ رپورٹر نے عدالت میں اسکا نام لینے سے انکار کر دیا تھا۔