امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر طارق محمود کو 20 سال قید کی سزا سنا دی

American

American

ڈیلاسی (جیوڈیسک) عدالت نے پاکستانی نژاد ڈاکٹر طارق محمود کو فراڈ اور جعلسازی کا الزام ثابت ہونے پر20 سال قید کی سزا سنا دی۔

ڈاکٹر طارق محمود امریکا میں ماہر امراض قلب اور سابقہ 6 اسپتالوں کے مالک ہیں، ان پر ریاست ٹیکساس کے شہر ٹائلر کی فیڈرل جیوری میں 3 دن تک مقدمے کی سماعت جاری رہی، جس پر عدالت نے اُن پر قائم فراڈ اور جعلسازی کے ذریعے میڈیکیئر اور میڈیکیڈ سے 101 ملین ڈالر فراڈ کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

پاکستانی نژاد ڈاکٹر طارق محمود پر مقدمہ گزشتہ سال تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے قائم کیا گیا تھا جس میں ان پر حکومت کے زیر انتظام محکمہ صحت میں خودبرد اور جعل سازی کے ذریعے 101 ملین ڈالر لینے کا الزام تھا۔