امریکی عدالت نے شکیرا کا گانا’ لوکا‘ کو چوری شدہ قرار دیدیا

Shakira

Shakira

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے معروف گلوکارہ شکیرا کے گانے لوکا( Loca) کو چوری شدہ قرار دیدیا، تاہم ابھی ہر جانے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا۔ مقدمے کی سماعت مین ہٹن فیڈرل کورٹ میں ہوئی، جس میں قرار دیا گیا کہ پاپ اسٹار شکیرا کے گانے لوکا کی شاعری ڈومینیکن ری پبلک کے شاعر رامون آریاس کے اس گانے کی نقل ہے

جو انہوں نے 1990 میں لکھا تھا۔عدالت نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ لوکا کا انگلش ورژن اصل گانے سے مختلف ہے۔ 2010 میں منظر عام پر آنے والے شکیرا کے گانے لوکا کے دنیا بھر میں 50 لاکھ سے زائد البم فروخت ہوئے تھے۔