لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور امریکن کرائم ڈرامہ فلم “سیکاریو” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہالی ووڈ فلم 18 ستمبر کو سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
ڈینس ویلینیو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیا کے تعاقب میں میکسکو جا پہنچتا ہے۔
فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایمیلی بلنٹ، بینیسیو ڈیل ٹورو، جوہن برولین، ڈینیل کولویااور جافری ڈونوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 18ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔