نیویارک (جیوڈیسک) امریکی سائیکلسٹ ایویلین اسٹیونز نے سائیکلنگ کی دنیا میں ایک گھنٹے میں طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
امریکا کے ایویلین اسٹیونز نے کولوراڈو اولمپک ٹریننگسینٹر میں 29.813 میل کا فاصلہ ساٹھ منٹ میں طے کیا۔ انہوں نے اس دوران 333 میٹر کے حامل ٹریک پر 143 لیپس مکمل کرتے ہوئے آسٹریلوی سائیکلسٹ برائیڈی ڈونیل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
برائیڈی ڈونیل نے ایک ماہ قبل 29.113 میل کا فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔