کابل (جیوڈیسک) امریکا کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔
افغان صدر سمیت دیگر رہنماؤں اور امریکی فوجی افسران سے ملاقاتیں کرینگے، نئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اسی ہفتے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، جس کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر وہ کابل پہنچ گئے ہیں۔
جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی، دیگر افغان رہنماؤں اور افغانستا ن میں امریکی فوجی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کابل پہنچنے سے قبل طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں ایشٹن کارٹر نے کہا کہ امریکا افغان مشن کے دوررس نتائج چاہتا ہے، افغانستان میں اب بھی دس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔