امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

Chuck Hagel

Chuck Hagel

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے صدر براک اوباما نے منظور کرلیا ہے۔

چک ہیگل نے امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹس کی ناکامی کے نتیجے میں استعفیٰ دیا تاہم وہ نئے وزیر دفاع کی تقرری تک اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے چک ہیگل کو افغان جنگ اور داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں پر تنقید کا سامنا تھا۔

لہٰذا جنگجو تنظیم کے خلاف امریکی کارروائی مؤثر بنانے کے لئے وہ وزارت سے مستعفی ہوئے، دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے چک ہیگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔