امریکی وزیر دفاع کا بیان غیر ضروری اور بے بنیاد ہے: چین

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) امریکا اور جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ تنظیم شنگریلا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا تھا چین جنوبی سمندری علاقے میں اپنے اقدامات سے عدم استحکام پیدا کر رہا ہے جس سے خطے میں دیرپا ترقی کا توازن خراب ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا دیگر ممالک عالمی قوانین کی پرواہ نہیں کریں گے تو امریکا بھی آنکھیں بند کر کے نہیں بیٹھے گا۔ دوسری جانب چین نے امریکی وزیر دفاع کے الزامات مسترد کر دئیے ہیں۔ چین کے نائب فوجی سربراہ کا کہنا ہے امریکی وزیر دفاع کے الزامات بے بنیاد اور ان کا انداز بیان انتہائی خطرناک ہے۔