امریکی سفارت کار روس سے ملک بدر

Fogal

Fogal

ماسکو: (جیوڈیسک) فوگل کو سی آئی کا ایجنٹ قرار دیکر فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ایک امریکی سفارت کار جس پر روس نے سی آئی اے کا ایجنٹ ہونے کا الزام عائد کیا تھا اور گزشتہ ہفتے اسے مبینہ طور پر ایجنٹوں کی بھرتی کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا تھا ملک چھوڑ گیا ہے۔

یہ بات روسی ٹی وی نے رپورٹ کی ہے۔ روس کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ریان فوگل ماسکو سے روانہ ہو گیا ہے اور چینل نے اس کی تصاویر بھی نشر کی ہیں جس میں اسے شیروی ماتوف عالمی ایئر پورٹ پر دکھایا گیا ہے۔

روس نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے فوگل کو حراست میں لے لیا ہے جو روسی سکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو بھرتی کرنے کے لئے تیار تھا۔ روسی ٹی وی پر اسے سنہرے بالوں والی وگ پہنے ہوئے دکھایا گیا۔

اس کے سات اس کا سامان جاسوسی بھی دکھایا گیا جس میں ایک کمپاس اور پرانے فیشن کا موبائل فون شامل تھا۔ روسی وزارت خارجہ نے فوگل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے اس فوری طورپر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔