امریکی ڈاکٹر اغواء کیس، مجرم حافظ عمران کو 3 مرتبہ سزائے موت

Wine stayn

Wine stayn

لاہور (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امریکی ڈاکٹر وائن سٹائن کے اغواء کے جرم میں حافظ عمران کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ حافظ عمران کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیا ہے۔

حافظ عمران پر 13 اگست 2011ء کو امریکی ڈاکٹر وائن سٹائن کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ 70 سالہ یو ایس ایڈ کے کنٹریکٹر وائن سٹائن کو لاہور شہر سے اغواء کیا تھا۔ القاعدہ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ وائن سٹائن اس کے قبضے میں ہے۔

امریکی شہری کے اغواء کے بارے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی جانب سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا تھا۔ وائن سٹائن امریکی ریاست میری لینڈ کا رہائشی ہے۔ وہ کئی سال سے پاکستان میں کام کررہا تھا۔