امریکی ڈالرانٹربینک میں 17 اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے گر گیا

Dollar

Dollar

کراچی (جیوڈیسک) امریکی ڈالر کی انٹر بینک مارکیٹ میں 17 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے قدر گر گئی۔ وفاقی بجٹ کی آمد سے قبل درآمدی شعبے کی جانب سے نئے لیٹرآف کریڈٹس کھولنے کی شرح میں 20 فیصد سے زائد کی کمی کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر 17 پیسے کی کمی سے 98.70 روپے پر آ گئی۔

کمی کے اثرات اوپن مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے 99.10 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔