امریکی ڈرون حملہ، سانحہ چارسدہ کا ماسٹر مائنڈ زخمی، بیٹا ساتھیوں سمیت ہلاک
Posted on February 9, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Umar Mansoor
کابل (جیوڈیسک) افغان صوبے ننگر ہار کے علاقے باندر میں ایک گھر پر اس وقت ڈرون حملہ کیا گیا جب عمر منصور اپنے بیٹے اور ساتھیوں کے ساتھ وہاں موجود تھا۔
حملے میں کالعدم ٹی ٹی پی طارق عرف گیدڑ گروپ کا کمانڈر عمر منصور عرف نرے شدید زخمی ہو گیا جبکہ عمر منصور کا بیٹا حمید 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔
عمر منصور باچا خان یونیورسٹی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے اور دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث ہے۔ عمر منصور ان وارداتوں کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔