خامنہ ای کی دولت کا اندازہ 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے: بغداد میں امریکی سفارت خانہ

Ali Khamenei

Ali Khamenei

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے مرشد اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی دولت کا اندازہ 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

سفارت خانے نے فیس بک پر اپنے پیج پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بدعنوانی ایرانی نظام کی رگ و پے میں سرائیت کر چکی ہے اور اس کا آغاز چوٹی کی شخصیات سے ہوتا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق ملائی نظام کی حکمرانی کے 40 برس بعد ایران کی معیشت دم توڑ رہی ہے جس کے سبب عوام کی ایک بڑی تعداد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،،، دوسری جانب صرف سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے اثاثوں کی مالیت کا اندازہ 200 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔