امریکی انجینئرز نے ایک چمگادڑ نما روبوٹ ایجاد کیا ہے۔ یہ بیٹ روبوٹ حقیقی پرندوں کی نقل ہے۔
پانچ مشینوں پر مشتمل بیٹری کی مدد سے چلنے والے اس روبوٹ کو ’بیٹ بوٹ’ کہا جاتا ہے۔ اس کے پر سیلی کون کے بنے ہیں جو انتہائی پھرتی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
بیٹری کی مدد سے چلنے والی مشین اس کے پروں کو حرکت دیتی ہے۔ یہ 12 سے 30 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ اس کے پروں کی چوڑائی 15 سے 16 انچ ہے۔