نیویارک (جیوڈیسک) دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں ترقی کی شرح کم رہنے کی توقع ہے جس کے باعث امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹیں تیرہ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
امریکی سٹاک مارکیٹ میں دو فیصد، ماسکو میں پانچ اور شنگھائی میں ساڑھے تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
خام تیل کی قیمت میں بھی کاروبار کے دوران ایک ڈالر اکتالیس سینیٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت انتیس ڈالر اناسی سینیٹ فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔