واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے یورپ اور ایشیائی ممالک سے واپس امریکا آنے والے مسافروں کی جانچ پڑتال مزید سخت کردی ہے ، اس بات کا فیصلہ شام اور عراق میں لڑنے والے جنگجوئوں کی امریکا واپسی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکریٹری “جے جانسن” کے مطابق ایسے مسافر جنہیں امریکا میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ، انہیں ملک میں داخلے کے لیے اضافی معلومات فراہم کرنا ہوگی، ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے مطابق عراق اور شام میں غیر ملکی جنگجوئوں کی ایک بڑی تعداد سرگرم ہے۔
اسی لیے امریکا میں سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے لیے ایسے افراد کی مزید اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن ممالک سے وابستہ افراد امریکی ویزے سے مستثنیٰ ہیں ان میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک کے علاوہ جاپان، تائیوان، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔