مونروویا (جیوڈیسک) خاتون اول مشعل اپنی دونوں بیٹیوں ساشا اور مالیا کے ہمراہ مونروویا پہنچیں جہاں مشعل اوباما نے لیٹ گرلز لرن مہم کے تحت ہوئی ایک تقریب میں شرکت کی۔
لیٹ گرلز لرن مہم گزشتہ برس مارچ میں شروع کی گئی تھی جسکا مقصد دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔
مہم کے تحت دنیا بھر میں چھ کروڑ لڑکیوں کو تعلیم کی سہولت دینا ہے۔ امریکا نے لیٹ گرلز لرن کو دو کروڑ ستر لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔