واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے آخری کرسمس منانے کے لئے وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ کی اور فوجیوں کے اہلخانہ کو دکھایا۔ خاتون اول مشیل اوباما نے اپنے شوہر براک اوباما کے دور صدارت کی آخری کرسمس وائٹ ہاؤس میں منانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے وائٹ ہاؤس کو سجا کر فوجیوں کے اہلخانہ کو اسے دیکھنے کی دعوت دی۔ مختلف کمروں میں درجنوں کرسمس ٹری لگائے گئے ہیں جنہیں ستر ہزار خوبصورت اشیا سے سجایا گیا ہے۔
راہداریاں، گرین روم اور ریڈ روم کی خوبصورتی بھی قابل دید ہے۔ پینسلوینیا کے کسانوں کا تحفہ انیس فٹ اونچا ڈگلس ٹری بلیو روم میں سجا ہے۔ جنجر بریڈ سے بنا وائٹ ہاؤس کا ماڈل ڈائننگ روم کی سجاوٹ کا ایک حصہ ہے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں اور پورٹو ریکو سے 92 افراد نے وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ کی ہے۔