نیویارک (جیوڈیسک) امریکی عدالت نے کیپٹن سمرت پال سنگھ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ امریکی افواج میں سکھ فوجی نہ صرف داڑھی رکھ سکتے ہیں بلکہ پگڑی بھی پہن سکتے ہیں۔
واضع رہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے اعتراضات لگائے تھے کہ امریکی افواج میں سکھ داڑھی نہیں رکھ سکتے۔
امریکی عدالت نے محکمہ دفاع کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کیپٹن سمرت پال سنگھ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔