معاون امریکی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کیخلاف خفیہ آڈیو ٹیپ منظر عام پرآگئی

Victoria Nuland

Victoria Nuland

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کی معاون وزیر خارجہ وکٹوریا نولینڈ کی اپنے سفیر سے یورپی یونین کیخلاف اشتعال انگیز بات چیت کی آڈیو ریلیز کر دی گئی ہے، جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان شدید تنازعہ کھڑا ہو گی ہے۔

یوکرائن کے لیے امریکا کیوں اس حد تک گیا، شام کے بعد یوکرائن، امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ کا مرکز بن گیا ہے۔ سابق سوویت یونین سے آزاد ریاست یوکرائن کو ایک جانب امریکا اور یورپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں تو دوسری طرف روس اپنی سابق کالونی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس ملک میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اسی چپقلش کاحصہ ہے۔ اور یوکرائن میں امریکی سفیر اور معاون وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک بات چیت نے سارے پردے ہٹادیے ہیں۔