امریکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب سے نیویارک میں اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماں نیتمام تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری پروگرام کے حوالے ایران کا بیان مثبت ہے۔
اور امریکہ ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام سمیت تمام تنازعات کو پرامن طور پر حل کرنے کا خواہش مند ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن ہے کسی کے خلاف نہیں۔