امریکی وزیر خارجہ کا دورہ فلسطین منسوخ

Foreign Minister

Foreign Minister

واشنگٹن (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے 15 عالمی اداروں میں شمولیت کے فیصلے کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے فلسطین کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کی رہائی اور یہودی آبادکاری روکنے سے انکار کے بعد اقوام متحدہ کے 15 بین الاقوامی اداروں اور معاہدوں میں فلسطین کی شمولیت کے فیصلے پر دستخط کردیے ہیں۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو آج فلسطین پہنچنا تھا لیکن صدر محمود عباس کے اس فیصلے کے بعد دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کو فلسطینی اتھارٹی کے یک طرفہ فیصلے پر دکھ ہے۔ تاہم وہ امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔