واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت کے شٹ ڈاون کی وجہ سے صدر اوباما نے انڈونیشیا اور برونائی کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وائٹ ہاوس سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر بارک اوباما بجٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے ایسٹ ایشیا اج لاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اوباما ایک ہفتے کے دورے پر ایشیا کے چار ملکوں کا دورہ کرنے والے تھے۔ جن میں انڈونیشیا کے علاوہ برونائی بھی شامل تھے، اس سے پہلے اوباما نے ملیشیا اور فلپائن کادورہ منسوخ کردیا تھا۔ وزیر خارجہ جان کیری صدر اوباما کی جگہ انڈونیشیا اور برونائی کا دورہ کریں گے اور امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔