واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ہیلی کاپٹر تربیتی مشقوں کے دوران خلیج عدن میں گرتباہ ہو گیا جس میں 25 فوجی زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی بحریہ کا کہنا ہے۔
کہ ہیلی کاپٹر طیارہ بردار بحری بیڑے پر لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا کہ خلیج عدن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ امریکی فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پچیس فوجی سوار تھے جنھیں پانی سے نکال لیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فوجی شدید زخمی نہیں ہوا۔ بحریہ اور میرینز نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ہیلی کاپٹر 22 مرین ایکسپڈیشنری یونٹ کا حصہ تھا۔