واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لئے ہنگامی بنیاد پر امداد کی منظوری دے دی ہے، امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کے لیے امداد کی فراہمی کے حق میں 395 جبکہ مخالفت میں صرف 8 ووٹ آئے۔
بعد میں امریکی سینیٹ نے بھی متفقہ طور پر امداد کی منظوری دیدی،امدادی رقم اسرائیل کے آئرن ڈوم انٹرسیپٹر میزائلوں کیلئے استعمال کی جائے گی۔
جن میں سے بیشتر گزشتہ تین ہفتوں کے دوران غزہ سے آنے والے راکٹوں کو گرانے کیلئے استعمال ہو چکے ہیں ، اسرائیل کو یہ امدادی رقم ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔