کراچی کی خبریں 31/8/2016

Dua Welfare Speakers

Dua Welfare Speakers

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکہ و بھارت دفاعی معاہدے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد چیئرمین امیر پٹی ‘ مرکزی صدر سلیمان راجپوت ‘ انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ امریکی دفاعی معاہدہ گو چین کو قابو میں رکھنے کی اوبامہ انتظامیہ حکمت عملی ہے مگر ان حالات میں جب امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کے اعتراف کے باجود پاکستان پر غیر اعلانیہ پابندیوں کا اطلاق اور ڈومور کے تقاضوں میں اضافہ کررہا ہے امریکہ بھارت دفاعی معاہدے کے سب سے زیادہ مضمرات پاکستان کو ہی بھگتنے پڑیں گے کیونکہ بھارت کوسپر پاور چین کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی امریکی کوشش کے تحت بھارت کو ڈرون ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کیلئے ضرب کاری ثابت ہوگی اسلئے پاکستان کو خارجہ پالیسی میں مثبت تبدیلی کے ذریعے روس اور چائنا جیسی سپر پاورز کیساتھ تعلقات بڑھانے اور ایران ‘ افغانستان‘ عرب ریاستوں سمیت ترکی ‘ مصر ‘ جاپان ‘ جرمنی اور دیگر یورپی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور ہر طرح کی دفاعی ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دعا ویلفیئر فاونڈیشن کی چیف آرگنائزر صبا اویس اور آرگنائزر زبیدہ آپا کی دعوت پر گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے لیاری کادورہ کیا اور کھڈہ مارکیٹ یوسی 4 میں قائم کئے جانے والے دعا ویلفیئر فاونڈیشن کے دفتر کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں علی مراد ‘ محمد فیاض ‘ آفرین بیگ ‘ قادر میمن ‘ اکمل پراچہ‘ مہرالنساءبانو ‘ فہمیدہ بانو ‘ ساجدہ بانو ‘ ساجد روشن ‘ سید محمدندیم ‘صابرہ بانو ‘ صدیق میمن زری والا ‘ محمد انور ‘ عبداللہ ‘ محمد رضوان ‘ شہنیلہ بانو ‘ وزیر علی ‘ شوکت علی ‘ ابراہیم گلیکسی ‘ محمد یوسف ‘ محمد نبی ‘ یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن ‘ محترمہ گلشن ‘ روزینہ خان روزی ‘ محمد حسن و دیگر نے شرکت کی جبکہ اقبال ٹائیگرنے تقریب میں نظامت وکے فرائض انجام دیئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار ‘ فاونڈیشن کی چیف آرگنائزرصبا اویس ‘ آرگنائزر زبیدہ آپا ‘مہمان اعزازی شوکت علی ‘ وزیر علی ‘محمد فیاض‘ علی مراد ‘ اقبال ٹائیگر ‘ یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن ‘ آفرین بیگ ‘ محمد انور ‘ محمد صدیق زری والا و دیگر مقررین نے کہا کہ قومی مسائل ‘ معاشرتی زبوں حالی ‘ معاشی مشکلات اور بدلتی ہوئی سماجی اقدار و ریوں کے باعث عوام کی مشکلات ‘ مسائل اور مصائب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسلئے حکومت کے علاوہ ایسے اداروں کی ضرورت میں بھی اضافہ ہورہا ہے ان حالات میں زبیدہ آپا اور صبا اویس نے دعا ویلفیئر فاونڈیشن کی داغ بیل ڈال کر احسن اقدام کیا ہے ہمیں توقع ہے کہ وہ نیک نیتی کیساتھ اپنی پوری توانائیاں عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرتے ہوئے دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کرینگی جبکہ انسانیت کی خدمت کے ہر عمل میں ہمارا بھرپور تعاون زبیدہ آپا ‘ صبا اویس اور دعا ویلفیئر فاونڈیشن کیساتھ رہیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں کی اپیلیں مستر دکئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ غیرمعمولی صورتحال غیر معمولی اقدامات کی متقاضی ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ دہشتگردی کے ملک بھر میں ناسور کی طرح پھیل جانے کے بعد اسکے سدباب اور دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے 21ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتیں قائم ہوئیں مگر جمہوری معاشرے میں ان کی حمایت نہیں کی جاسکتی مگر کیا کیا جائے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد سے گریز عدالتی نظام کے متوازی فوجی عدالتوں کے نظام کا باعث بنا اور اگر اب بھی NAP پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد سے گریز کیاگیا تو پھر نجانے کون کون سے غیر جمہوری اقدامات کو مجبورا ً اختیار و منظور کرنا پڑے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی سکھوں کی جانب سے کشمیریوں کے حق کود ارادیت کی حمایت کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ کردار کیخلاف عالمی برادری سے اپیل کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایندھن قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی اور انچارج میڈیا سیل نعمت اللہ سولنگی ودیگر نے کہا ہے کہ امریکہ و اقوام متحدہ کے علاوہ دنیا کی ہر طاقت ‘ ہر قوم اور ہر ملک کشمیر پر بھارتی جبری قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز حق بلند کررہا ہے مگر امریکہ اور اقوام متحدہ کی خاموشی بھارتی سرپرستی کا ثبوت اور اس بات کا اظہار ہے کہ امریکہ و اقوام متحدہ کی شہہ پر ہی بھارت نہ صرف سری لنکا ‘میانمار ‘ افغانستان اور پاکستان میں مداخلت و دہشتگرد ی کرتا رہا ہے بلکہ اب کشمیر میں بھی کشمیریوں کی نسل کشی اقوام متحدہ اور امریکی ایماءپر کی جارہی ہے جس کے صلے میں امریکہ بھارت کو بھرپور انداز سے نوازرہا ہے ۔