ماسکو (جیوڈیسک) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی جیٹ طیاروں کے شام میں الا تنف علاقے کے جوار میں اسد انتظامیہ کی قوتوں کے ایک قافلے پر حملے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
قبرصی یونانی انتظامیہ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے والے لاوروف نے مذکورہ قافلے پر حملے کے سبب کے طور پر امریکہ اور اتحادی قوتوں کے لیے خطرہ تشکیل دینے کے دعوے کی یاد دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ “امریکی حکام کے اس فیصلے کے پیچھے چاہے کوئی بھی سبب ہی کیوں نہ ہو یہ حملہ غیر قانونی ہے اور شامی سر زمین کی خلاف ورزی کی ایک نئی کاروائی ہے۔ ”
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس حملے سے پیشتر ماسکو کو انتباہ دینے کے حوالے سے ان کو ئی معلومات نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ روسی حکام نے اس سے قبل بھی امریکی طیاروں کی شامی فوج کے قافلے پر بمباری کے ناقابل قبول ہونے کا کہا تھا۔