واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس روتھ بیڈر نے تسلیم کیا ہے کہ ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب میں ان کے سونے کے وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھیں۔
بیس جنوری کو امریکی صدر اوباما نے ایوان نمائندگان میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کیا جس کے دوران جسٹس روتھ کی اونگھتے ہوئے تصاویر سامنے آئیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں ایک مباحثے کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ وہ صدر کے خطاب کے دوران بار بار کیوں سو رہی تھیں۔
اس پر 81 سالہ جسٹس روتھ کا کہنا تھا کہ خطاب سے پہلے ہونے والی دعوت میں دستیاب شراب کو انکار نہیں کر سکیں۔