ماسکو پر لگائی گئی پابندیاں اٹھائی نہ گئیں تو امریکی خلا بازوں کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے، روس کی دھمکی

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین کے معاملے پر ماسکو پر لگائی گئی پابندی نہ اٹھائی گئی تو عالمی خلائی اسٹیشن میں امریکی خلا بازوں کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے مسئلے پر امریکا کی جانب سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی 7 قریبی شخصیات اور 17 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کئے جانے اور یورپی یونین کی جانب سے روس کے نائب وزیراعظم دمتری نکولا یوچ کوزک سمیت روس اور یوکرین کی 15 سیاسی و فوجی شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے کے بعد مشرقی یوکرین میں روس نواز باغیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ کارروائی میں مسلح جنگجوؤں نے ایک درجن سے زائد قصبوں کا کنٹرول مکمل طور پر حاصل کر لیا ہے جب کہ باغیوں نے سرکاری دفاتر پر قبضہ کرتے ہوئے عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو شہر سے بھی باہر نکال دیا ہے۔