امریکی مڈٹرم انتخابات ، آٹھ سال میں پہلی بار ری پبلیکنز کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں برتری

Republicans

Republicans

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج آنا شروع ہوگئے ، ری پبلکنز نے آٹھ سال میں پہلی بار سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کرلی ، سینیٹ میں ری پبلکنز نے 52 نشستیں جیت لیں جبکہ ڈیمو کریٹس کے پاس پینتالیس نشستیں ہیں۔

امریکا میں ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں، سینیٹ کی 36 اور 36 ریاستوں کے گورنرز کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے کچھ گھنٹے میں ریپبلکنز جماعت کا سینیٹ پر واضح کنٹرول نظر آ رہا ہے۔ ری پبلکنز نے کولاراڈو ، جنوبی ڈاکوتا ، آرکنساس ، ویسٹ ورجینیا اور مونتانا میں ڈیموکریٹس کو شکست دے دی ہے۔

ری پبلکنز امیدوار سوانٹر پیٹ روبرٹس نے کانساس میں سینٹ کی سیٹ جیت لی۔ اسی جماعت کے ڈیوڈ پرڈو نے جارجیا میں سینٹ کا انتخاب جیتا ، ایوان نمائندگان کی 435 میں سے کم از کم 226 نشستوں پر ری پبلکنز کو برتری حاصل ہے تاہم ایوان زیریں کا کنٹرول ری پبلکنز کے پاس ہی رہے گا۔ نتائج دیکھتے ہوئے اوباما نے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس رہنمائوں کو جمعے کو وائٹ ہائوس طلب کرلیا۔