واشنگٹن (جیوڈیسک) حالیہ انتخابات میں ریپبلیکنز کو ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی امریکی سینٹ کا کنٹرول بھی ان کے پاس چلا گیا ہے۔
آخری نتائج آنے تک ریپبلیکنز نے سینٹ کی 100 میں سے 52 نشتوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اب ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی 174 کے مقابلے میں ریپبلیکز کے پاس 242 نشستیں آ گئی ہیں جس کے بعد امریکی ایوان بالا اور ایوان زیریں دونوں پر ریپبلیکز کا قبضہ ہو گیا ہے۔
ری پبلیکنز نے میری لینڈ، آرکینساس، فلوریڈا آرسکانس کی ریاستوں کے گورنر کی سیٹیں بھی جیت لی ہیں جبکہ کنیکٹی کٹ اور میساچیوسٹس میں بھی ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
حالیہ انتخابی نتائج کے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ صدر اوباما اور ان کی جماعت ڈیمو کریٹ پارٹی مقبولیت کھو رہی ہے جو کہ صدر اوباما کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا۔