امریکی فوجی سامان پاکستان کو نہیں دیں گے، نیٹو

NATO

NATO

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغانستان میں نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی سازوسامان پاکستان کو نہیں دیاجائیگا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے کمانڈزان چیف جنرل ڈین فورڈ نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں ان خبروں کی تردید کی کہ امریکی فوجی سازوسامان پاکستانی فوج کے حوالے کیا جائیگا۔

انھوں نے کہاکہ اگرافغان فوج امریکی سازوسامان کواستعمال کرنے کی توانائی رکھتی ہے تو اسے یہ فوجی سازوسامان دیدیا جائیگا بصورت دیگر امریکا واپس بھیج دیا جائیگا۔