امریکی فوجی معلومات چرانے کی کوشش پر چینی شہری کو سزا

Prison

Prison

واشنگٹن (جیوڈیسک) سو بن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چین میں موجود دو نامعلوم ہیکرز کے ساتھ مل کر اکتوبر 2008ء سے مارچ 2014ء کے درمیان امریکی فوجی معلومات چین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
امریکہ میں ایک چینی شہری کو امریکی دفاعی کنٹریکٹرز کے کمپیوٹرز سے معلومات چرانے اور یہ معلومات چین منتقل کرنے کی سازش کے جرم میں 46 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سو بن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چین میں موجود دو نامعلوم ہیکرز کے ساتھ مل کر اکتوبر 2008ء سے مارچ 2014ء کے درمیان امریکی فوجی معلومات چین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی۔

قومی سلامتی کے نائب اٹارنی جنرل جان کارلن کا کہنا تھا کہ “سو نے چینی فوج کے ہیکرز کو غیر قانونی طریقے سے ہمارے قومی دفاع کے لیے لازمی قرار دیے جانے والے طیارے کے ڈیزائن چرانے مین معاونت فراہم کی۔”

سو نے اپنے شریک منصوبہ سازوں کو بتایا تھا کہ کونسی معلومات چرانی ہیں اور اس معلومات کی کیا اہمیت ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس شخص نے ایف۔22 اور ایف۔35 لڑاکا اور بوئنگ سی۔17 مال بردار طیاروں کے پروگرام کو ہدف بنایا۔

سو کو 2014ء میں کینیڈا سے گرفتار کر کے امریکہ لایا گیا تھا۔ رواں سال مارچ میں استغاثہ کے ساتھ قانونی معاملہ طے ہونے سے قبل اسے تیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔